25 جون 2011 - 19:30

يمن ميں آمريت کے خاتمے کے لئے عوامي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-

ابنا: صنعا ميں بہت بڑي تعداد ميں خواتين نے بھي مظاہرے کئے ہيں- صنعا کي سڑکوں پر انجام پانے والے ان مظاہروں ميں يمن کے عوام نے اس ملک کے امور ميں امريکا اور سعودي عرب کي مداخلت کي مذمت - اسي قسم کے مظاہرے يمن کے عوام نے تعز اور ديگر شہروں ميں بھي انجام ديئے-

مظاہرين نے عبداللہ صالح کي حکومت کے خاتمے اور عبوري حکومتي کونسل کي تشکيل کا مطالبہ کيا - رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے عبداللہ صالح اور اس کي حکومت کے اراکين پر عوام کے قتل عام پر مقدمہ چلائے جانے کي ضرورت پر بھي زور ديا-

ياد رہے کہ يمن ميں آمريت کے خاتمے کے لئے جنوري سے عوام کے مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے فوجيوں کے تشدد ميں سيکڑوں افراد مارے گئے ہيں -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت